جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

16کروڑ کی گیس چوری پکڑ لی ،صنعتی میٹرز کو سائبر لاک لگانے سے بجلی چوری ختم ہو جائیگی’ بلال اصغر

datetime 11  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لاہور کے جنرل منیجر بلال اصغر نے کہا ہے کہ گیس چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،3403 مشتبہ کمرشل ،35607 مشتبہ گھریلو میٹرز کو تبدیل کیا گیا ،16 کروڑ کی گیس چوری پکڑ لی ،جلد تمام صنعتی میٹرز کو سائبر لاک لگانے سے بجلی چوری ختم ہو جائے گی ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو کنکشن کاکمرشل استعمال کرنے والے 102 صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی ،گیس چوری میں ملوث 45 صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہیں،45 ٹیمیں گیس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں، ڈائریکٹ بائی پاس لگا کر گیس چوری کرنے والے 10 افراد کو پکڑ لیا گیا 180 ہے، ٹمپرڈ میٹر تبدیل، 3 کمرشل صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ،جنوری سے اب تک ایک ارب 45 کروڑ روپے گیس کی بچت کی گئی ہے ،غیر قانونی طور پر دوسرے گھروں کو گیس سپلائی کرنے والے 72 افراد کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ،

گھریلو صارفین کو تین اوقات اور باقی سیکٹرزکو 24 گھنٹے گیس دے رہے ہیں ،کمپریسر استعمال کرنے والے 240 صارفین کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 31 صنعتوں پر سائبر لاک لگا دئیے،اس سے انڈسٹری کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا موصول ہوتا ہے،مستقبل قریب میں لاہور ریجن کی 535 صنعتوں میں سائبر لاک لگا دیا جائے گا، سائبرلاک لگنے کے بعد گیس چوری ممکن نہیں رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…