منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی ، شیخ رشید

datetime 17  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی ،خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے ہیں،جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغارکردی ہے ۔

ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے ،9ماہ میں22وزراء نے93بیرون ملک دوروں پر ے کروڑوں روپے بے مقصدخرچ کئے لیکن 5ڈالرخیرات بھی نہیں ملی ،بلاول نے نصف سنچری مکمل کی اور3،3 بار امریکہ اورمتحدہ عرب امارات گئے ،وزیرخارجہ نے دنیامیں سب سے زیادہ بے مقصدبے فائدہ دورے کرنے کااعزازحاصل کیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تجارتی خسارہ40فیصد،ترسیلات13اور برآمدات12فیصدکم ہو گئی ہیں،ڈالرنایاب ہے ،مہنگائی آسمان پر جبکہ غریب زمین بوس ہے،پکڑدھکڑاغواء اورقتل کی خبریں ہیں ،اعظم خان لاپتہ ہیں،لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ ہوا،ساری قوم ڈپریشن کاشکارہے اوروزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کرجگ ہنسائی کاسبب بن رہے ہیں، 30جون تک آئی ایم ایف کا کٹی کٹا نکل آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی ،کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپورسٹ مارٹم کردیا ہے ،حکومت الیکشن سے فراری ہے ،دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے ،لوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہے ،صحا فی اورصحافت کو زنجیریں پہنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغارکردی ہے ،ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے ،ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی ہے ،چین کو1ارب ڈالر دے کر واپس لیاگیا ہے ،حکومت نے سارے حربے استعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی ،بات کہاں جا کے رکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…