اسلام آباد (نیوز ایجنسی)حکومت نے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کیلئے بڑے ذخائر کی تعمیر کی پالیسی (بانڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی ) کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات درآمد کر کے بانڈڈ بلک اسٹوریج میں ذخیرہ کریں گے ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کیا ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاقی بجٹ کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہو ئے کہا کہ خام تیل ، ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات ہماری توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ ہیں اور ماضی میں کئی بار ملک میں ان مصنوعات کی قلت پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے سپلائی چین میں تعطل آیا تھا۔ اب ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے بانڈڈ بلک اسٹوریج کی پالیسی کا اجراء کیا جارہا ہے۔