جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا ردعمل

9  جون‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی کے قیام پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’جبری طلاق کے بعد لوگوں کو جمع کر کے نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ’آزادانہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے‘۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں علیم خان اور پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی و صوبائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے قیام کا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوش حالی ہے، ہم ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک کو دیرپا ترقی اور نوجوانوں کو مستقبل محفوظ ہو۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں روایتی سیاست دان نہیں تھا مگر ملک کی خدمت کے لیے سیاست میں آیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی مگر تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلیے کوئی کام نہیں کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…