اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی نے آزربائجان سے ایل این جی درآمد کرنے کی سمری کو یہ کہہ کر پٹرولیم ڈویژن کو واپس کردیا ہے کہ وہ سمری میں واضع طور پر درآمد کے لئے مطالبات تحریر کرے۔ پاکستان کی پٹرلئیم ڈویژن آزربائجان کی سرکاری کمپنی ایس او سی اے آر سے ایل این جی درآمد کرکرنا چاہتی ہے۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی خبر کے مطابق یہ بات ای سی سی کے اجلاس میں موجود ایک سینیئر افسر نے بتائی۔ ای سی سی کو بھیجی گئی سمری قطئ طور پر غیر واضع ہے جو کہ ای سی سی کے شرکاء افسران کی سمجھ میں نہ آنے والی ہے اور نہ ہی اس میں پرائز ریکوری مکینزم واضع کیا گیا ہے۔