راولپنڈی (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماں علی محمد خان اور شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔منگل کو تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو تیسری بار خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے
پولیس نے علی محمد خان کی گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں، علی محمد خان کو کچھ دیر قبل ہی لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا۔علی محمد خان کی رہائی کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر رہا ہوئے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو پولیس نے اڈیالہ جیل سے رہائی ملنے کے بعد حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کو پندرہ روز نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔