جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

زمان پارک کے سوئپر کا عمران خان کی ذمہ داری لینے سے انکار

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانتی کی جانب سے ذمہ داری نہ لینے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مچلکے منظور کرنے سے انکار کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو عمران خان کا ضمانتی ان کا سوئپر شیروز پیش ہوا اور کہا کہ جو ضمانتی مچلکے عدالت نے طلب کیے ہیں وہ نقد رقم دینے کو تیار ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ تم کیا کرتے ہو؟، جس پر ضمانتی شیروز نے جواب دیا کہ میں عمران خان کے گھر میں سوئپر ہوں۔ عدالت نے 3مقدمات میں لاکھ لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

جج نے کہا کہ میں کیسے یہ مچلکے منظور کر لوں۔کل کو عمران خان نہ آیا تو تم ذمے دار ہو گے۔ ضمانتی ذمے داری کے سوال پر سوئپر شیروز خاموش ہوگیا۔بعد ازاں عدالت نے ضمانتی کی ذمے داری نہ لینے پر عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے۔واضح رہے کہ عمران خان کا ضمانتی سوئپر مقدمہ نمبر23 /1271گلبرگ، 96/23سرور روڈاور 768/23تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…