جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’9 مئی سے متعلق صرف 6 مقدمات میں 33 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا‘وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دفاعی ایریا میں جانیوالوں کا ٹرائل آرمی ایکٹ اور باقی کا متعلقہ عدالتوں میں ہوگا،499 میں سے صرف 6 ایف آئی آر ہیں جنہیں پراسس کیا جارہا ہے، صرف 6 ایف آئی آر کا ٹرائل ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے ،پنجاب میں صرف 19 اور خیبرپختونخوا میں صرف 14 ملزمان کو ملٹری حکام کے حوالے کیا ہے،

عمران خان ایک سال سے مسلسل نفرت کی سیاست کررہے تھے، انہوں نے نفرت کی سیاست میں 25 مئی کو اسلام آباد پر حملہ کرنا تھا،عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، قوم نے فتنے کی شناخت اور ادراک نہ کیا تو فتنہ قوم کو خطرے سے دوچارکردیگا۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ 9 مئی کو ہوئی ہنگامہ آرائی پر ملک بھر میں 449 مقدمات درج ہوئے جس میں 88 انسداد دہشت گردی ایکٹ ،411 دیگر قوانین کے تحت درج کی گئیں۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر سے انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں 3 ہزار 946 افراد کو حراست میں لیا گیا جس میں پنجاب میں 2 ہزار 588، خیبرپختونخوا میں 11 سو افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ دیگر مقدمات میں 5 ہزار 536 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 80 فیصد ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 449 ایف آئی آرز میں سے صرف 6 کو پراسس کیا جارہا ہے جس میں 2 پنجاب جبکہ 4 خیبرپختونخوا میں ہیں جن کا ممکنہ ٹرائل فوجی عدالت میں ہوسکتا ہے تاہم فضا ایسی بنائی جارہی ہے جیسا سب کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمان کی مجموعی تعداد میں سے پنجاب میں صرف 19 کو اور خیبرپختونخوا میں 14 کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا باقی کسی جگہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی حکام مقدمات کی تفتیش کریں گے تاہم پورا ٹرائل شفٹ نہیں ہوگا، وہ یہ دیکھیں کہ کیس میں کہاں کہاں ملٹری ایکٹ یا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر ایک اے ٹی اے کے کیس میں 300 ملزمان میں سے 10 ایسے ہیں

جنہوں نے ملٹری یا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی تو اس پر فوجی ٹرائل صرف ان کی حد تک محدود ہوگا بقیہ ملزمان کے ٹرائل عام عدالتوں میں چلیں گے۔واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل میں کی گئی ہنگامہ آرائی کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں ایسی تنصیبات نہیں تھیں لندن فسادات میں ملوث افراد سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا

جس نے اسپیکر کے ٹیبل پر تصویر کھچوائی تھی اسے 4 سال سزا ہوئی تھی وہاں تو زلمے خلیل زاد نے تو کوئی ٹوئٹ نہیں کیا وہاں انہیں انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نظر نہیں آرہی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ممنوعہ علاقوں میں کوئی بھی ملزم گھستا ہے تو اس کیلئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت ہے نہ نیا قانون یا فوجی عدالت بنانے کی ضرورت ہے وہ پہلے سے موجود ہیں اور اپنا کام کررہی ہیں اور دفاع سے متعلق معاملات پر ان کا پورا دائرہ اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس صرف کور کمانڈر کی رہائش گاہ نہیں بلکہ ان کا کیمپ آفس بھی تھا جہاں حساس نوعیت کی چیزیں موجود تھیں مثلاً اگر کوئی وہاں لیپ ٹاپ ہوگا تو اس میں حساس معلومات ہوں گی، اس مقامات تک رسائی کی گئی چیزیں جلا دی گئیں یا انہیں اٹھا لیا گیا تو ان کی ریکوری فوجی حکام کریں گے یا کوئی اے ایس آئی کرے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ کتنا حساس معاملہ ہے کہ اگر وہاں سے اٹھائی گئی کوئی چیز ہمسایہ ملک سے استعمال ہوتی ہیں تو اس کے کیا اثرات ہوں گے تو کیا یہاں سیاسی احتجاج کے خلاف ایکشن ہورہا ہے؟

آخر ریاست کے دفاع کا مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کی صوابدید، وزیراعظم یا آرمی چیف کی مرضی نہیں ہے بلکہ یہ ریاستی ذمہ داری ہے دفاع پاکستان کی ذمہ داری ہیکہ اگر کسی نے دفاع سے متعلق کسی مقام میں داخلہ کیا وہاں سے کوئی چیز اٹھائی یا جلائی تو اس کا ٹرائل اور کسی قانون کے تحت نہیں ہوسکتا صرف ملٹری اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ہی تحت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا یہ پابندی ہے

کوئی خواہش نہیں اور اس کا سسٹم موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ ملٹری ایکٹ گزشتہ 71 سال سے نافذ ہے اسے بار بار مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا گیاتاہم اسے کالعدم قرار نہیں دیا گیا کیوں کہ اس کی ضرورت ہے،اس کے بغیر آپ ان علاقوں کا دفاع نہیں کرسکے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جو لوگ ان ممنوعہ علاقوں میں داخل نہیں ہوئے اور صرف باہر نعرے لگائے اور احتجاج کیا انہیں اس ٹرائل میں شامل نہیں کیا جائے گا

اسی طرح جو ان علاقوں میں داخل ہوئے لیکن حساس مقامات پر نہیں گئے اور وہاں توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا انہیں بھی شاید اس عمل سے باہر رکھا جائے گا تاہم جو لوگ ان حساس علاقوں میں داخل ہونے، وہاں جلاؤ گھیراؤ کرنے اور چیزیں اٹھانے میں ملوث پائے جائیں گے جن کی شناخت کی ایک نہیں بلکہ 3، 4 سے زیادہ ذرائع سے تصدیق ہوگی وہ ملزم خود کہے گا کہ یہ میں ہی ہوں، میں نے ہی وہاں آگ لگائی،

یہ میرا ہی اکاؤنٹ ہے میں نے ہی یہ واٹس ایپ میسج کیے وغیرہ۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست ایک ناسور کی طرح پاکستان کی سیاست اور معاشرے میں داخل کی جارہی تھی جس میں اندرونی اور بیرونی سہولت کار شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام کے تحت پاکستان کی سیاست کو پراگندا کرنے اور پاکستانی معاشرے کو فتنے اور فساد سے دو چار کرنے کے لیے بڑے حساب کتاب سے ایک کوشش جاری تھی

باقاعدہ اس پروگرام کے تحت 25 مئی کو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا تھا، اس کے بعد کبھی شارٹ تو کبھی لانگ مارچ، اپنے قتل کی کہانیاں گھڑنا، حساس اداروں کے افسران کو نام لے کر موردِ الزام ٹھہرانا، انسانوں کا سمندر جمع کر کے دارالحکومت پر حملہ ا?ور ہونا، اسمبلیوں کو توڑنا، ملک میں افراتفری اور سیاسی عدم استحکام پھیلانے، فتنہ وفساد پھیلانے کے لیے مختلف قسم کے حربے اپنانے کا عمل جاری رہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بار بار کہتا ہوں کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے اگر قوم نے اس کا ادراک نہ کیا تو یہ کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پر ایسا کہا تو نہیں جاسکتا لیکن شاید اللہ کو اس قوم کی بھلائی مقصود تھی کہ یہ اس سے پہلے یہ فتنہ ایسی شکل اختیار کرتا کہ قوم و ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرتا اس نے خود ہی اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو حادثے سے دوچار کرلیا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے موقع دیا کہ قوم اس فتنے کا ادراک کرے اور اس سے اپنے وجود کو پاک و صاف کرے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…