جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایک بڑا نام چند دنوں میں پارٹی چھوڑے گا،فیصل واوڈا

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پی ٹی آئی سے بڑا نام پارٹی چھوڑ جائے گا ۔ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں آج بھی پرانے عمران خان کےساتھ کھڑا ہوں، نئےعمران خان اور نئی آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں ہوں

یہ دن آگئے ہیں کہ عمران خان سے ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہاہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سب سے زیادہ کرپشن جس نے کی ہے وہ فیض حمید ہیں،تمام معاملے کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں،شہزاد اکبر کو فیض حمید نے ہی فرار کرایا،فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں،ابھی میں پی ٹی آئی کے دیگر گھناؤنے جرائم کی نشاندہی نہیں کر رہا۔بدھ کو یہاں نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلب کیا تھا، اس کیس میں اہم کاروباری شخص کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا، جب یہ معاملہ چلا تھا اس وقت وفاقی وزیر تھا، اس تمام معاملے کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں۔انہوں نے کہاکہ فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، شہزاد اکبر اور دیگر ملزمان کو فیض حمید نے ہی بیرونِ ملک فرار کرایا،پہلے ہی بتا دیا تھا کہ سانپ خان صاحب کی جگہ لینا چاہتے ہیں، جب تک اللّٰہ کی مرضی ہے خان صاحب پر آنچ بھی نہیں آ سکتی۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے ہیں، میں پی ٹی آئی سے مشکل وقت میں نہیں نکلا ہوں، پابندی لگنی نہیں چاہیے مگر پی ٹی آئی کام پابندی سے زیادہ والے کر چکی ہے

اب تک ذمے داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرانے عمران خان نے جو سکھایا تھا وہ آج فرض ادا کر دیا، ہم پرانے عمران خان کے فلسفے کے ساتھ چلتے رہیں گے، مجھے کوئی دستاویزات دینے کی کوئی ضرورت نہیں، مجھے 8 ماہ پہلے پارٹی سے نکالا گیا، میں ابھی فیض حمید کے پاکستان میں اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

اس معاملے میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے فیض حمید ہیں، یہ تو چھوٹا سا کیس ہے، ابھی تو بہت بڑے جرائم سامنے آئیں گے۔قبلا زیں سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے جو کام کیا ہے وہ میرے خیال سے کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا

اس غلط فہمی کے اندر بہت بڑا رول عارف علوی کا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگنی چاہیے لیکن جو کام کروا دیے گئے ہیں، وہ پابندی کے لیے کافی ہیں، اگر آپ کہیں کہ پابندی والے کام نہیں کیے، پابندی سے زیادہ والے کام کردیے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…