ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

datetime 25  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئی جی پولیس نہیں آئے؟ یہ توہین عدالت کا کیس ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے تھا اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی صاحب بینچ ون کے سامنے ہیں،کچھ دیرتک آجائیں گے۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پہلے دن بتا دیتے، ریاست کی پوری مشینری کیوں ایکٹو ہے، پہلے بتادیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی اوکے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہ بھی بتادیتے جوکچھ ہورہا ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتادیتے یہ سب سیاست ہورہی ہے، اس کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں، ریاست پہلے دن بتا دیتی شیریں مزاری کی گرفتاری کا نقص امن کیساتھ کوئی تعلق نہیں، بتادیتے توہم اورکیسزسن لیتے، کوئی رینٹ کیس،کوئی اورکیس سن لیتے، بادی النظرمیں آئی جی نے ڈی سی راولپنڈی کے آرڈرکو اس عدالت کے حکم پرترجیح دی۔بعد ازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 31 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانیکا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…