جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

معروف یونیورسٹی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی چیٹ بوٹس کے استعمال کا آغاز کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی چیٹ بوٹس کے استعمال کا آغاز کردیا جسے طلبا ء اور انتظامیہ نے تحقیق کیلئے مفید قرار دیا ہے۔تعلیمی اداروں میں طلبا ء کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اساتذہ کے درمیان جہاں ایک خوف پایا جارہا ہے وہیں لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

نوجوان نسل نے منفرد سوچنے کیلئے سہارا لیا ہے، طلبا ء ہر سوال کا جواب دینے والے چیٹ جی پی ٹی کے پاس پہنچ رہے ہیں۔کوئی اسائنمنٹ ہو یا پراجیکٹ طلبا ء کی تحقیق بین الاضلاعی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہوگئی۔ طلبا کا خیال ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مثبت استعمال مددگار ثابت ہورہا ہے۔یونیورسٹی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کی اجازت دینے والے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں نے ترقی کرنی ہے تو جدت کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نقل کا ڈر ہے مگر نقل پہلے بھی ہوتی تھی جب گوگل تھا، اساتذہ کو مزید سوچنا ہوگا کہ کلاس روم کو کیسے بدلا جائے، کیسے پروجیکٹ دیئے جائیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق طلبا ء نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو جہاں تیزی سے قبول کیا ہے وہیں اساتذہ تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…