ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

سریے کی فی ٹن قیمتیں ریکارڈ اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار پر پہنچ گئیں ، 20 فروری کے بعد صورتحال مزید تشویشناک ہو نے کا خدشہ

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سریے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ کر غیر معمولی بْلند سطح 2 لاکھ 77 ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 10 ہزار روپے بڑھانے کے بعد سریے کے صنعتکاروں نے 22 ہزار روپے فی ٹن کا مزید جھٹکا دیدیا حالانکہ کنسٹرکشن کی سرگرمیاں کم ہوئی ہیں، جو جولائی سے دسمبر کے درمیان سیمنٹ کی فروخت میں تنزلی سے ظاہر ہوتی ہیں۔

تعمیرات کے اہم خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کنسٹرکشن کی لاگت پر اضافی دباؤ آتا ہے، جس میں ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران 60 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔امریلی اسٹیل نے 9.5/10-12 ایم ایم کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے اور 16 ایم ایم کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی ہے، کمپنی نے اپنے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ خام مال کی شدید قلت کی وجہ سے نئے آرڈرز نہیں لے رہی۔آغا اسٹیل انڈسٹریز نے 16 سے 32 ایم ایم سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 73 ہزار اور 10-12 ایم ایم کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے کر دی ہے۔نوینا اسٹیل ملز نے خام مال کی قلت اور بیک لاگ کی وجہ سے بکنگ کرنا بند کردی، اور 16 سے 32 ایم ایم کی نئی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار اور 10-12 ایم ایم کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی ہے۔فیضان اسٹیل نے 10-12 ایم ایم کے سریے کی فی ٹن قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار اور 16-25 ایم ایم سریے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے مقرر کر دی ہے جبکہ تمام نئے آرڈرز تصدیق سے مشروط کر دیے ہیں۔

ایف ایف اسٹیل کے چیف ایگزیکٹیو زارک کے خٹک نے بتایا کہ اسٹیل اسکریپ کے ہزاروں کنٹینر بندرگارہ پر پھنسے ہوئے ہیں جس میں ان کی کمپنی کے بھی 150 کنٹینر شامل ہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ سریے کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کیوں ہوا؟ اس کے جواب میں زارک کے خٹک نے کہا کہ درآمدی کنسائمنٹ کو موجودہ شرح تبادلہ پر کلیئر کیا جارہا ہے تاہم مرکزی بینک دستاویزات جاری نہیں کر رہے۔.

جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو رواں مہینے کے آغاز سے اپنی صنعتوں کو چلانے کے لیے مجبوراً اوپن مارکیٹ سے زیادہ قیمتوں پر اسکریپ لینا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکریپ ڈیلرز جن کے پاس پرانا اسٹاک ہے، وہ بھی اس صورت حال سے پوری طرح فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل بار کی قیمتوں میں مارکیٹ کی صورتحال کے علاوہ زر مبادلہ اور عالمی اسکریپ کی قیمتوں کی وجہ سے بھی اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہت سی ملوں کے پاس اسکریپ کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے اور 20 فروری کے بعد صورتحال مزید تشویشناک ہو جائے گی۔زارک کے خٹک نے بتایا کہ ڈالر کی قدر کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے نئے لیٹر آف کریڈٹ نہیں کھولے جا رہے جبکہ بینک بھی رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سریا کسی بھی تعمیراتی منصوبے کی بنیاد ہے، اسٹیل کی صنعتوں کی بندش سے سیمنٹ، سینیٹری، ٹائلز، لکڑی کا کام، ایلومینیم، پینٹ وغیرہ جیسی کئی صنعتیں تباہی کا شکار ہو سکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…