ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

شریفوں کے سارے منصوبے دھرے رہ گئے،انہیں اپنی جان کے لالے پڑ ے ہیں،شہبازشریف نیند کی 15گولیا ں بھی کھا لے اسے نیند نہیں آئے گی، پرویز الٰہی

datetime 16  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،اب جنرل الیکشن ہوں گے،عمران خان نے سیاسی لحاظ سے بہترین حکمت عملی تیار کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی عمران خان کی مدد کی ہے،گھر والوں کو بھی علم نہیں ہوسکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی ہے،

شریفوں کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے،اب ان کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے ہیں،عمران خان کے سامنے ان کی سیاست زیرو ہوچکی ہے،شہبازشریف نیند کی 15گولیا ں بھی کھا لے،اب اسے نیند نہیں آئے گی،ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیاہے، اب ان کی باری ہے،شریفوں کی زبانیں باہر نکلی ہوئی ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیاہے،شہبازشریف ادھر ادھر بھاگ رہاہے،نوازشریف نے کہہ دیاہے کہ میں واپس نہیں آؤں گا، اب (ن) لیگ اور زیادہ نیچے چلی گئی ہے،شہبازشریف کا م کرنے والا نہیں نکلابلکہ یہ لیٹ گیا ہے، شہبازشریف صرف مانگنے کے قابل رہ گیا ہے،جب مانگنے جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ پتہ کریں اس کے پاس واپسی کا ٹکٹ ہے یا نہیں،(ن) لیگ والے اب کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے، عوام نے ان سے 30برس کا حساب لیناہے،عمران خان کو اللہ تعالیٰ صحت وتندرستی دے، ہر وقت عوام کی خدمت او ردین کے بارے میں سوچتے ہیں۔عمران خان ایمانداراور نیک ہیں،ان جیسا لیڈر کوئی نہیں۔وہ پیر کے روز سگیاں روڈ، شرقپورروڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کے افتتاح اور شاہدرہ میں ملٹی لیول گریڈ فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وفاقی حکومت پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ابھی تک فری کھاد اور بیج نہیں دے سکی۔ شریفوں نے 30سال حکومت کی لیکن عام آدمی کی بھلائی کا نہیں سوچا۔رانا ثناء اللہ مونچھیں لے کر پھرتا ہے،یہ 4دن اسمبلی بیٹھا رہااسے کچھ پتہ نہیں چلا کہ اس کے ساتھ کیاہوناہے۔

اب نوازشریف نے رانا ثناء اللہ کو جواب دہی کے لئے لندن بلا لیا۔شریفوں نے رانا ثناء اللہ کو آم کھانے نہیں اسمبلی بھیجا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عام آدمی کے لئے کام کیا، پورے صوبے میں بے شمار پراجیکٹ نظر آئیں گے۔کسانوں کو فری سولر پمپس دینے کا کام شروع کیا۔لاہور میں داتا صاحب سے ائیر پورٹ تک انڈر گراؤنڈ بلیولائن چلائیں گے۔

ہم نے بے شمار نوکریاں دیں اور عام آدمی کی بہتری کے اقدامات کئے۔ہر ڈویژن میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے جدید ترین مشینری مہیا کی جارہی ہے۔ہیلتھ کارڈ پر کینسر کاعلاج کیاجائے گا۔خاتم النبینؐ یونیورسٹی سمیت دین کے بہت سے کام کئے۔5ماہ میں 5سال جتنا کام کر کے دکھایا، جوں جو ں پیسے آتے گئے ہم عوام کے لئے لگاتے گئے۔

شاہدرہ ملٹی گریڈفلائی اوور بننے سے روڈا سمیت دیگر علاقوں میں آمدورفت آسان ہوگی۔سگیاں روڈ کی بحالی سے شیخوپورہ کا سفر آسان ہوگا۔لاہور میں 20ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کاآغاز کیا۔میاں اسلم اقبال او رحماد اظہر نے لاہو رکے منصوبو ں کے لئے کاوشیں کیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سگیاں روڈ، شرقپور روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کاافتتاح کیا اور شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

سگیاں روڈ، شرقپور روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے پر 4 ارب 51 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اس سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے سے بیک وقت چار سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی گئی ہے۔ راوی پل سے پھول منڈی چوک تک سڑک بنائی گئی ہے۔پھول منڈی چوک سے لاہور شیخوپورہ روڈ تک سڑک تعمیر کی گئی ہے۔پھول منڈی چوک سے فیض پور انٹر چینج موٹر و ے ایم ٹو سڑک بنائی گئی ہے۔پھول منڈی سے بیگم کوٹ تک بھی سڑک تعمیر کی گئی ہے۔ سگیاں روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے داخلی اور خارجی راستوں میں وسعت اور آسانی ہو گی۔

لاہور سے آنے جانے والے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو سہولت ملے گی۔فیض پور، پھول منڈی، شیخوپورہ، شاہدرہ، بیگم کوٹ، نین سکھ اور دیگر درجنوں گنجان آبادیو ں کے لاکھوں مکین مستفید ہوں گے۔منصوبے سے قیمتی وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ شور، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوورپراجیکٹ پر 8 ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔یہ منصوبہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔27کنال اراضی پر تعمیر ہونے والا یہ ملٹی لیول فلائی اوور فن تعمیر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تکمیل سے لاہور اسلام آباد جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے لاکھوں مسافر مستفید ہوں گے۔

شاہدرہ پرانا راوی، کوٹ عبدالمالک،کالاشاہ کاکو،رنگ روڈ کی گنجان آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور منصوبے میں پید ل چلنے والے لوگوں کیلئے واک ویز اورپل بنائے جائیں گے۔ سروس روڈز بنیں گی اورنکاسی آب کا سسٹم بھی بنایا جائے گا۔جی ٹی روڈتانیازی چوک راستے کیلئے 3،3لین فلائی اوور بنے گا اورکوٹ عبدالمالک تا نیازی چوک 2لین فلائی اوور تعمیر ہوگا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کودونوں منصوبوں کے بارے میں میاں اسلم اقبال او رڈی جی ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔میاں اسلم اقبال،حماداظہر،ابرار الحق،اصغر علی منڈا،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…