جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان اچھا سیاستدان ہے نواز شریف نے لندن بلاکر 12 لوگوں کے سامنے مجھے وزارت سے نکالا، مفتا ح اسماعیل

datetime 5  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد6ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے

تھے کہ میں 160 کا ڈالر کردوں گا، میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے، ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے، وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیرِ اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا۔سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نواز شریف نے لندن بلایا، 12 لوگوں کے سامنے وزارت سے نکالا، یہ سب عزت کے ساتھ نہیں ہوا، آئی ایم ایف سے ڈیل بھی بحال ہو گئی تھی اور ڈیفالٹ رسک بھی کم ہو گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے، سیاسی بیانیہ بنانے میں کوئی سیاستدان ان تک نہیں پہنچ سکتا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو ساتھ ملا سکتے ہیں، انہیں وزیرِ اعظم بننے کا شوق تو بہت ہے لیکن یہ نہیں جانتے کہ وزیرِ اعظم بن کر کرنا کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…