اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

13 جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا، پورا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا‘ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

جاری اپنے بیان میں کہا کہ 13جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا ہے، یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی ختم کرنی ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا،آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے،آٹا نایاب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ 8گھنٹے ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے 3،3ارب ملتے ہیں یا نہیں، آئی ایم ایف کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں،اب ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے، نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…