ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار،اہم شاہراہیں بند، فضائی اور ریلوے آپریشن بھی متاثر ، مسافر پریشان

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث اہم شاہراہیں بند رہیں جبکہ ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا جس کے باعث مسافر سرد موسم میں انتظار کی کوفت اٹھانے پر مجبور ہو گئے ۔

موٹروے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب ،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور سیالکوٹ مو ٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کر دی گئی ، جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں،مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔لاہور میں شدید دھند کے باعث سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لینے پہنچ گئے، ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ، رائے ونڈ روڈ ،جوہر ٹائون، خیابان امین، ٹائون شپ، ملتان روڈ کا دورہ کیا ۔انہوں نے لاہور کے شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹرن بائی پاس، ٹھوکر نیاز اور بابوصابو سے موٹروے پر تمام گاڑیوں کا داخلہ بند رہا ، موٹروے بندش کے باعث داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری میں اضافہ کردیا گیا، بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز شدید دھند میں ٹریفک کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں، شہری ایمرجنسی کی صورت فوری ہیلپ لائن 15 پر کال کریں، شہریوں کو راستہ ایپ اور ایف ایم 88.6 سے دھند کے بارے ہمہ وقت آگاہ رکھا جارہا ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر شدید دھند کا راج برقرار ہا جس کی کی وجہ سے کئی ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715، استنبول سے آنے والی ترکش ائرلائن کی پرواز ٹی کے 714، مسقط جانے والی اومان ائرلائن کی پرواز ڈبلیو وائے 342منسوخ ہو گئیں

جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 740آج (جمعرات )صبح ساڑھے 4بجے آپریٹ کروائی جائے گی۔دریں اثنا دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 203دس گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔ دبئی سے آنے والی دوسری پرواز پی کے 204کو آج (جمعرات )کو صبح 4 بجے آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔جدہ سے لاہور آنے والی پی کے 840، لاہور سے جدہ جانے والی پی کے 739 ،

شارجہ سے لاہور آنے والی پی اے 413 اور مسقط سے لاہور آنے والی پی کے 230 بھی تاخیر کا شکار رہی ۔ لاہور سے کراچی جانے والی ائرسیال کی پرواز پی ایف 146اور کراچی سے لاہور آنے والی ائرسیال کی پرواز پی ایف 145منسوخ کردی گئیں۔سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق ملتان ائرپورٹ ائرپورٹ پر حد نگاہ 600 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ، ڈائیورٹڈ فلائیٹس گزشتہ رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں

جن میں دبئی سے سیالکوٹ پرواز پی کے 180، جدہ سے لاہور پی کے768 ، مدینہ سے لاہور پی کے848 اور مدینہ سے لاہور پی کے748 شامل تھیں ، ان تمام پروازوں کے مسافروں کو ایئر لائن کی طرف سے دی گئی بسوں میں اپنے اپنے شہروں کو روانہ کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ براہ کرم ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ آپ www.caapakistan.com.pk پر جا سکتے ہیں

یا کسی بھی فلائٹ سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 080000114114 اور 111222114پر رابطہ کر سکتے ہیں۔دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن بھی 7سے 8 گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہا جس کے باعث شدید سردی میں مسافر ریلوے اسٹیشنوں پر موسم کی شدت سے بے حال رہے۔

کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار،پاکستان ایکسپریس 8گھنٹے تاخیر کا شکار،تیزگام ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار، رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار، علامہ اقبال ایکسپریس5گھنٹے تاخیر کا شکار، خیبر میل ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار،کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار،

قراقرم ایکسپریس3 گھنٹے تاخیر کا شکار، جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار، فرید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد اور روانگی کا صیح وقت جاری نہ ہونے سے مسافروں کو شدید سرد موسم میں پلیٹ فارموں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…