اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا کبھی بھی اتحادی حکومت کی خواہش نہیں لیکن مجبوری ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمسی توانائی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیلاب متاثرین کو سبسڈی دینے کیلئے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، شارٹ ٹرم میں ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ہے جو آئندہ جون تک ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کھربوں روپے کا اژدھا بن چکا ہے، اس میں تمام حکومتیں ذمہ دار ہیں، اس حمام میں سب ننگے ہیں ، آٹھ ماہ کی حکومت 30 سال کا ملبہ ختم نہیں کرسکتی۔