اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے،مراد علی شاہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔مزارِ قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے آئے ہیں جس کیلئے متحدہ ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کر رہی ہے، اس مون سون میں ہم نے شدید سیلاب دیکھا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں متحد رہنا چاہیے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سب عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے متحد رہیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…