اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عامر لیاقت سے شادی ہوجائے گی تو حق مہر بھی کچھ نہیں لوں گی،لڑکی کی شرائط سامنے آگئیں

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد اب ایک اور لڑکی ان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔عامر لیاقت کی اب تک تین شادیاں ہوچکی ہیں جو کہ فلاپ رہی ہیں ،تیسری شادی کے ناکام ہوتے ہی مختلف خواتین نے انہیں شادی کا پیغام بھیجا ،

چوتھی بیوی بننے کو تیار ایک اور خاتون نے عامر لیاقت کو شادی کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔خاتون عالیہ شاہ نے ایک خصوصی انٹرویو میںکہا کہ میں عامر لیاقت کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان، خوبصورت اور پروگرام کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ورسٹائل ہیں اور یہ ہی ان کی خوبصورتی ہے، تین شادیوں کے ٹوٹنے پر کہا کہ مجھے سب معلوم ہے، دانیہ اور عامر لیاقت کا اپنا معاملہ ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسے ہوسکتے ہیں، عامرلیاقت معصوم ہوسکتے ہیں۔عالیہ شاہ نے کہاکہ مجھے عامرلیاقت کی شخصیت اچھی لگتی ہے کوئی اور ٹارگٹ نہیں، وہ میرے آئیڈیل ہیں، یہ ضروری نہیں کہ مجھے جتنی ان سے محبت ہے وہ بھی اتنی کریں، میری ملاقات عامرلیاقت سے ابھی تک نہیں ہوئی، ابھی بھی لوگ ہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں۔خاتون نے کہا کہ شادی کے لئے تیار ہوں ، عامر لیاقت کو دانیہ محبت نہ دے سکی ہو اس لئے علیحدگی ہوئی اور اگر وہ نشہ کرتے ہیں تو اتنی محبت دوں گی کہ وہ یہ سب چھوڑ دیں گے، عامر لیاقت سے شادی ہوجائے گی تو حق مہر بھی کچھ نہیں لوں گی، تین معاملات جو ان کے ساتھ ہوئے وہ دل برداشتہ نہ ہوں چاہنے والے ابھی بھی پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی ان کو چھوڑ چکی ہیں جس پر عامر لیاقت رنجیدہ ہوئے اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے دانیہ سے معافی بھی مانگی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…