پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیر اعظم اور پی ایم ایل این کے سربراہ نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، ایک گروپ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کا جشن منایا گیا ،دوسرا گروپ احتجاج کرتا نظر آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے لیڈران کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر موجود تھی۔دن کا آغاز ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کچھ کارکنان ایون فیلڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اور اپوزیشن کی فتح کا جشن منایا، اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے نواز شریف کے حق میں نعرے بلند کیے۔ایک کارکن کے مطابق ’ بلند آواز میں نعرے لگائی تاکہ گھر کے اندر موجود میاں صاحب نعرے سن سکیں‘ تاہم انہوں نے ’شیر شیر‘ کے نعرے بلند کیے۔نواز شریف کے محافظ اپارٹمنٹ کے باہر موجود تھے جبکہ اس موقع پر شریف خاندان کے کسی رکن کو وہاں نہیں دیکھا گیا۔عمران خان کے لندن کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے ایک ویڈیو کے ذریعے پارٹی کارکنان کو پاکستان میں امریکا کی مبینہ غیر ملکی مداخلت کے خلاف احتجاج کے لیے پارک میں جمع ہونے اور اس کے بعد امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے کا پیغام دیا۔پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والے پیغام میں کہا گیا کہ احتجاج کا مقصد حکومت کی تبدیلی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے الیکٹرانک مشینوں کے ووٹنگ کے ذریعے منصفانہ انتخابات کروانے کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانا ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران اسپیکر اور احتجاج کے شرکا دونوں نے عمران خان کو ہٹانے میں امریکی کردار کی مذمت کی، متعدد شرکا کا کہنا تھا کہ ان کا موقف ہے کہ عمران خان نے جو ’دھمکی آمیز مراسلے‘ اور سازش کی بات کی ہے وہ حقیقت ہے۔عمران خان کے کچھ حمایتیوں نے ملیٹری اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کی برطرفی کا ذمہ دار انہیں ٹھہرایا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی برطرفی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کچھ کارکنان جذباتی اور آبدیدہ بھی ہوگئے۔عمران خان کے سپورٹر نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’ نئی امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ’ میں پاکستانی ہونے کے ناطے خود پر فخر ہے جس کا احساس صرف عمران خان نے ہمارے اندر پیدا کیا ہے۔احتجاج کے کچھ شرکا نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران نہیں تو ترسیلات بھی نہیں۔لندن میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد اپنے

خاندان اور بچوں کے ساتھ جمع ہوئے، متعدد شرکا نے عمران خان کی تصویر کی شرٹس پہنی ہوئی تھیں اور انہوں نے مد مقابل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے عمل پر مذمت پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دوپہر 2 بجے امریکی سفارت خانے میں مارچ کا منصوبہ بنایا تھا

تاہم سیکڑوں لوگوں نے پارک لین کا رخ کرتے ہوئے ایون فیلڈ میں احتجاج کا فیصلہ کیا۔اس موقع پولیس نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کے آگے دوڑ لگا دی تاکہ پی ایم ایل این کے کارکنوں کے درمیان تصادم سے بچا جاسکے، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پہلے ہی نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے۔دونوں گروپس ایک دوسرے کے آنے سامنے آّگئے

دونوں کی جانب سے اپنے رہنماؤں کی تعریف اور مخالف رہنما کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بوٹ پالش بوٹ پالیش اور امریکا مخالف نعرے لگائے گئے ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور تالیاں بجائیں۔پی ٹی آئی کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کارکنان خون کے آخری قطرے تک ان کے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں، خان شکست کے بعد واپس لوٹے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…