جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا ،شرح 13 فیصد کے قریب آگئی

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا ،شرح 13 فیصد کے قریب آگئی ہے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 8افراد چل بسے ،سات ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ،مزید 833 مریض شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے

مزید 7 ہزار 195 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 833 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 105 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 74ہزار 800 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 70 ہزار 263 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 113 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 69 ہزار 78 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 401 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 353 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 26 ہزار 899 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 741 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 64ہزار 431 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 108 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار 340 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 975 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 18 ہزار 292 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 976 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 35 ہزار 400 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 751 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 941 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 497 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…