ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ستر برس سے کشمیر میں ظلم و بربریت کا خاتمہ نہیں ہورہا،دنیا نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہے،صدر مملکت

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ستر برس سے کشمیر میں ظلم و بربریت کا خاتمہ نہیں ہورہا،دنیا نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہے،کشمیری عوام بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،ہم ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں، انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہوگا،ہندوستان کو متنبہ کرتا ہوں کشمیر میں مظالم بند کردوورنہ تم خود تباہ ہوجائو گے۔

بھارتی بربریت کے خلاف وزارت خارجہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے سائرن بجایا گیا۔بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر وزارت خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کی۔ریلی میں سپیکر قومی اسمبلی سمیت ممبران قومی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ تکلیف دہ دن ہے جس دن کشمیر مین بھارت نے اپنی فوجیں اتاریں،ستر برس گزرچکے کشمیر میں ظلم و بربریت کا خاتمہ نہیں ہورہاہے،دنیا نے کشمیر پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہے،کشمیر میں ہزاروں شہید ہوچکے، ہزاروں نابینا و معذور ہوچکے۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت جیلوں میں قید ہیں،آج ہمیں سید علی گیلانی یاد آرہا ہے جس نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنا چاہ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،ہم ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کاکہ ہندوستان کو شرم نہیں آتی کہ ایک میچ ہارنے پر کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے،ہم دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ جو وعدہ تم نے کشمیریوں سے کیا تھا اسے پورا کرو۔انہو ں نے کہا کہ کشمیری عوام سے وعدہ ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کے فارمولا کے تحت کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔صدر نے کہاکہ اب ہندوستان کشمیر میں نسل کشی کررہا ہے،ہندوستان میں اقلیت کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہا ہے،انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر جلد آزاد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو متنبہ کرتا ہوں کہ کشمیر میں مظالم بند کردوورنہ تم خود تباہ ہوجائو گے۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…