پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا محرم الحرام کا سکیورٹی پلان

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے پر امن محرم الحرام یقینی بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اورمجالس و جلوسوں کے شرکا کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے مفصل اور مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ تمام پولیس افسران بین المسالک بھائی چارے، رواداری اور

امن کے قیام نیز ہر قسم کے تنازعات اکابرین وعلمائے کرام، کمیونٹی رہنماں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور افہام و تفہیم سے طے کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی کی زیر نگرانی محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اس حوالے سے پولیس افسران، امن کمیٹی اور شیعہ کمیونٹی کے بیشتر اجلاس منعقد کرچکے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی پلان بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، تمام پولیس افسران مجالس ا ور جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کا خودجائزہ لیں گے اور منتظمین مجالس و عزاداری جلوسوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ محرم الحرام کے دوران پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 06ایس پیز، 34ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوزتعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس، سپیشل سکیورٹی یونٹ،ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے۔محرم کے دوران10ہزار سے زائد رضا کار چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔محرم الحرام کے تمام پروگراموں میں ماسک، سینیٹائزرز، سماجی فاصلے سمیت کورونا ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ساجد کیانی نے کہا کہ شہر میں منعقد ہونے والی5235 مجالس اور650 جلوسوں کوحساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 610مجالس کو اے کیٹیگری،3471کوبی جبکہ 1154 مجالس کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے۔اسی طرح لائسنسی اور غیر لائسنسی جلوسوں میں سے 143کو اے کیٹیگری، 454کوبی جبکہ55جلوسوں کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر،متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اوراشتعال انگیز مواد کی تشہیر کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر حساس مقامات کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ،جیو فینسنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام حفاظتی اقدامات باقاعدگی سے جاری ہیں۔تمام عزاداری جلوس اور مجالس اہمیت کی حامل ہیں جنہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا۔ساجد کیانی نے کہا کہ عزاداری جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔امام بار گاہوں عزاداری جلوسوں کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے سنائپرز بھی تعینات ہونگے۔جلوس اور مجالس کے شرکا کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و جلوسوں میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں جبکہ لاری اڈوں، بس ٹرمینلزاور ریلوے سٹیشنزپرمسافروں کی چیکنگ اور شناخت یقینی بنائی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں کے اطراف اور روٹ کے راستے میں رہائش پذیر کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی تھانوں میں رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…