گیس کنکشن کے حصول کیلئے گھریلو صارفین کو اب سالوں انتظار کرنا پڑے گا، محکمہ سوئی گیس کا اہم اعلان

6  جون‬‮  2021

لاہور(این این آئی) گیس کنکشن کے حصول کے لئے گھریلو صارفین کو چار سال انتظار کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گھریلو صارفین کو کنکشن کے حصول کے لئے چار سال انتظار کی سولی پر لٹکنا ہوگا۔منیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوئی ناردرن گیس

کمپنی چار سے پانچ لاکھ سے زائد کنکشن نہیں لگا سکتی۔ لاہور میں بھی اڑھائی لاکھ صارفین کو کئی سال تک کنکشن کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ ملک کی معیشت کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ کر گئی، جن کا لوٹا پیسہ باہر پڑا ہے، لیگیوں کومایوسی پھیلانے کے بجائے سچ بولنا چاہیے، بلاول صاحب ڈیلی لیکچر دینے کے بجائے سڑکوں پر نکلیں، مافیا کے خلاف کارروائی کریں، بچوں والی حرکتیں چھوڑ دیں،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دیں گے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پاکستانیوں کو صرف بجلی نہیں، سستی بجلی چاہیے۔اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی رپورٹس اہمیت کی حامل ہوتی ہیں،بین الاقوامی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر خوردنی تیل کی قیمت میں 124فیصد اضافہ ہوا ہے،پرچی چیئرمین کو معیشت کی الف ب بھی نہیں معلوم۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ اپوزیشن کا ایجنڈا عوام میں جھوٹ پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی ضرورت کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے،حکومت نے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نہیں بڑھنے دیا۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو سبسڈی دی جا رہی ہے،حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ماضی کی حکومت کے کیے گئے معاہدے ہیں،حکومت کو کپیسٹی پے منٹ کی مد میں کثیر رقم

ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں 25سے 35فیصد مہنگے بجلی گھر لگائے گئے،ہماری حکومت کو تباہ حال معیشت ملی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے تحت ملکی معیشت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،حکومتی اقدامات کے باعث ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر

مملکت اطلاعات نے کہاکہ بلاول بھٹو سندھ میں مافیاز کے خلاف اقدامات کریں،پرچی چیئرمین سندھ کی صورتحال کو دیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا ایجنڈا چوری اور کرپشن کو چھپانے کا ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائیگی،آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر

کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے سستی بجلی کے حصول کیلئے ڈیموں پر کام شروع کیا ہے،بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔(ن) لیگ پر تنقید کرتے ہوئے فرض حبیب نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک حکومت کرنے والے ملک پر ظلم کرکے گئے، بجلی کے 33

فیصد سے زائد مہنگے پراجیکٹ لگائے گئے ہیں، بجلی کے منصوبے گلے میں پھنسی ایسی ہڈی ہے جس کو نہ نگل سکتے ہیں نہ ہی پھینک سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے اقرار جرم کرلیا ہے، حکومت کو بجلی کی مد میں 1455ارب روپے ادا کرنے ہیں،ہم نے 50 آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ معاہدے کئے، اس طرح ہم نے قوم کے 770ارب روپے بچائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…