پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت نے بڑی عید پر پابندیاں نہ لگانے کا عندیہ دے دیا

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بڑی عید پر پابندیاں نہ لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو، سب مارکیٹیں کھلی ہوں۔ اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئی ملک میں ویکسین مہم کے حوالے سے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں یومیہ 20 ہزار ویکسین لگانے کی صلاحیت ہے ، ویکسین لگانے کی مہم تیزی سے چلائیں گے ، جتنی جلدی ویکسین کا عمل اوپر جائے گا پابندیاں اٹھائی جائیں گی کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو اور سب مارکیٹیں کھلی ہوں جب کہ ابھی ہم نے تفریحی پارکوں کو بھی محدود تعداد کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے 4 اعشاریہ 8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی گئی، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ سال کیلئے دیگر اہداف کا جائزہ لے رہی ہے. اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ کے آخری سال سے زائد ہماری جی ڈی پی گروتھ ہو گی، مدت پوری ہونے سے پہلے شرح نمو مسلم لیگ نون سے زیادہ ہو گئی ، سب پریشان ہیں اچانک سے معیشت میں گروتھ کیسے آ گئی، گروتھ اچانک نہیں ہوئی ،دو سال پہلے بتا دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے وزیر تعلیم شفقت محمود اور حامد اظہر کو لاہور میں ویکسین لگانے کا چیلنج بھی دیا، انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں لاہور یا اسلام آباد پہلے کہاں ویکسینیشن مکمل ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بڑی عید پر پابندیاں نہ لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو، سب مارکیٹیں کھلی ہوں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…