منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں نے پلاسٹک کی بوتلیں باندھیں اور سمندر میں کود گیا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں زندہ بچوں گا یا نہیں ۔۔ یہ بچہ کون ہے جو پانی کے ذریعے سپین پہنچ گیا؟

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مراکش کا 7 سالہ بچہ جس کا نام فہد المرتضیٰ جس کا کوئی گھر بار نہیں، یہ یتیم ہے اور اس کے پاس کھانے پینے اور رہنے کے لئے انتظام موجود نہیں، یہ مراکش کے سمندر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر تیر کر سپین پہنچ گیا۔ اس بچے کے مطابق’’ اس اپنی شرٹ کے نیچے پلاسٹک کی بوتلیں لگا لیں تاکہ میں تیر سکوں مجھے معلوم تو نہیں تھا کہ

میں زندہ بچوں گا یا نہیں، مگر مجھے کچھ نہیں ہوا، میں سپین آنا چاہتا تھا اور خیریت سے آگیا ہوںمجھے واپس نہیں جانا، وہاں میرے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہے، میں واپس نہیں جانا چاہتا ہوں، میرا گھر بار نہیں ہے، میں یتیم ہوں، مجھے اچھی زندگی چاہیئے، میں اپنے لئے خود محنت کرکے کما کر کھاؤں گا، جب اس کو سپین کے سی کسٹم فوجی نے پکڑا تو اس کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے آپ کے یہاں تنہا بچوں کو بھی رہنے کے لئے جگہ ملتی ہے اور کھانا بھی ملتا ہے، مجھے واپس نہیں جانا، مجھے مت بھیجو واپس، میں اچھی زندگی کے حصول کے لئے یہاں آیا ہوں۔ واضح رہے کہ مراکش نے اسپین سے بدلہ لینے کیلئے اسپین کے قریب اپنی سرحد سے سیکورٹی ہٹا دی، جس کے بعد مراکش کے ہزاروں افراد نے اسپین کا رخ کر لیا۔ مراکشی حکومت کی جانب سے سرحد سے سیکورٹی ہٹانے کے بعد ایک ہفتے کے دوران ہزاروں افراد براستہ سمندر غیر قانونی طور پر اسپین پہنچ گئے۔ کیونکہ مراکش نے الزام لگایا ہے کہ سپین انہیں دہشت گرد ملک سمجھتی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…