اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیراورگردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیراورگردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر،شمال مشرقی پنجاب ، ژوب اور بگروٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا : میر کھا نی 20،سیدو شریف 16، تخت بائی، کالام، دروش08،دیر(اپر07، لوئر 04)، پٹن 05، چترال، پاراچنار 03، بالاکوٹ 02، مالم جبہ، کاکول 01، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 07، مظفرآباد(ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، راولاکوٹ 02، پنجاب: نارووال 05، اٹک، قصور 01، بلوچستان: ژوب 02،گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 45، سبی 43، مٹھی 41، بدین، میر پور خاص ،اور ٹنڈوجام میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔