پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نے زرداری اور بلاول کو عشائیے پر مدعو کرلیا

datetime 22  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتوں کو پھر سے متحد کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیںاوراپوزیشن رہنمائوں کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،عشائیہ 24 مئی شام 7 بجے اسلام آباد میں دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، سربراہ پی ڈی

ایم مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی اوردیگر ملکی سیاسی حالات پر مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو نوٹس بھیجا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…