لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ16 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا،کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں سکول 24 مئی سے کھلیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر،
منڈی بہااؤلدین، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم اور راجن پورسمیت دیگر میں 24 مئی سے سکولز کھلیں گے۔16 اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلبا کے ساتھ 4 روز کھلیں گے۔پنجاب کے 20اضلاع میں تعلیمی ادارے 6جون تک بند رہیں گے۔