منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور مظاہرے

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ + آن لائن) ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے ہر علاقے میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، کراچی شہر میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، شہریوں

نے فلسطین کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور ریلیوں کا ساتھ دیا۔ ملک بھر میں دینی اور سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد کئے گئے جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں جس میں زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شرکا نے دنیا سے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔لاہور میں فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریلی سے خطاب میں جہاں اسرائیلی فورسز کے مظالم کی مذمت کی وہیں وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔پنجاب اسمبلی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان فلسطینی جھنڈے لے کر ایوان میں پہنچے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ حمزہ شہباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا کامیابی ہے، حقوق ملنے تک ہم

آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کا ہر فرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔پریس کلب لاہور کے باہر آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی جانب سے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد نے کی۔ شرکا نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔فیصل آباد میں ڈاکٹرز اور

پیرامیڈیکل سٹاف نے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔سرگودھا اور شیخوپورہ میں نکالی گئی ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔فلسطینیوں پر اسرائیلی

مظالم کے خلاف بہاولپور میں بھی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔ وہاڑی اور نوشہرو فیروز میں بھی اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی گئی۔ ریلیوں کے شرکا نے دنیا پر اسرائیلی مظالم رکوانے پر زور دیا۔صوابی اور کرک میں

بھی سرائیلی مظالم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ جہانیاں، لیاقت پور، ساہیوال، نواب شاہ، لاڑکانہ، کندیاں، احمد پور شرقیہ، روجھان، کشمور، ظاہر پیر، قصور، ڈیرہ بگٹی اور مریدکے میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…