منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان، حکومت کی اتحادیوں کو ایک ،ایک وزارت کی پیشکش

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم عمران خان کی دوسری وزارت کی پیشکش قبول کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ 22-2021 سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے، حکومت نے اتحادی جماعتوں کو وزارتوں کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم، ق لیگ اور بی اے پی کو مزید ایک ایک وزارت کی پیشکش کی ہے۔

ایم کیو ایم جسے اس سے قبل بھی دوسری وزارت کی پیشکش ہوچکی ہے مگر وہ اسے لینے سے انکاری رہی ہے کیونکہ اْس کا پورا زور معاہدے کی تکمیل پر رہا ہے تاہم اب ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی دوسری وزارت کی آفر قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل انہیں منانے میں کامیاب رہے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے پارٹی قیادت کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کیا ہے۔ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیق نے فیصل سبزواری کو ہی بطور وزیر عمران خان کی کابینہ میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کی طرف سے سینیٹر کامل علی آغا اور بی اے پی کے نوار کاکڑ متوقع طور پر عمران خان کی کابینہ میں شامل ہونگے ،ذرائع کے مطابق دوسری طرف پی ٹی آئی نے اپنے ایک ایم این اے طاہر صادق کو بھی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…