اسلام آباد(مانیٹرنگ ) پاکستان سمیت کئی ممالک میں ہزاروں افراد کو لوٹنے والے، ڈیجیٹل کرنسی ’’ون کوائن‘‘کا بے تاج بادشاہ ڈاکٹر ظفر کوراولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کو برطانیہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان سے سیکڑوں افراد نے درخواستیں دی رکھی تھیں
۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ظفر ان کے ساتھ ون کوائن کی آڑ میں پرکشش منافع کا لالچ دیکر اربوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔ جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر طفر کو روالپنڈی سے گرفتار کیا۔ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں ون کوائن کی انتظامیہ اور روجا اور ڈاکٹر ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کےلیے متعلقہ اداروں کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر نے بزنس کمپنی چلانے والی روجا کے ساتھ مل کر 2015 میں برطانیہ سے ون کوائن ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار شروع کیا تھا، بلغارین نژاد جرمن خاتون رُوجا اگناتووا کے ساتھ مل کر ’’ون کوائن‘‘ نامی کرپٹو کرنسی کی آڑ میں لوگوں کو اربوں روپے بٹورےم ڈاکٹر روجا 2017 سے مفرور ہے جبکہ ڈاکٹر ظفر پاکستان میں الگ الگ روپ اختیار کیے رکھے ہیں ۔