نئی دہلی (آن لائن) طوفان تاؤتے سے ممبئی کیساحل کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔ جسکے نتیجے میں 127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا۔ بھار تی بحریہ نے ساحل کے ساتھ پٹی میں
پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے۔طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے گجرات میں شدید بارش ہوئی۔اس طوفان کے نتیجے میں بھارت کے بہت سے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔مقامی میڈیا کے مطابق تا حال کم از کم 10 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز بتایا کہ طوفان کی شدت میں کمی مسلسل کمی آ رہی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق طوفان بھارتی شہر راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔یہ طوفان 18 مئی کو گجرات کے ساحل کو عبور کرتے ہوئے شمال مغرب میں منتقل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔