اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پائلٹس نے جعلی لائسنس کیسے حاصل کیے؟ سول ایوی ایشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ

میں سول ایوی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر لائسنس برطرف کو کیا گیا ، ان افسران نے پائلٹس کو امتحانی سسٹم تک غیرقانونی رسائی دی جس پران کے خلاف ایف آئی اے میں فوجداری مقدمات بھی درج ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سول ایوی ایشن نے فراڈ کے مرتکب 54 میں سے 32 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے، اسکروٹنی کے دوران پی آئی اے نے 30 پائلٹس کی غلط معلومات فراہم کیں۔ پائلٹس نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا ،دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دستاویز کے مطابق جس دن پائلٹ یحییٰ مصور نے امتحان دیا اْس وقت وہ فلائٹ پر تھے جبکہ 2 پائلٹس امتحان کے روز ملک میں موجود ہی نہیں تھے۔ اسی طرح پائلٹ شوکت محمود نے عید الاضحی کے روز امتحان دیا جب کہ 28 پائلٹس نے ہفتہ وار چھٹی کے روز امتحان دیا۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…