جمعہ کی عید حکمرانوں پر بھاری ہوتی ہے، اچانک عید کے اعلان کو لے کر عوام میں چہ میگوئیاں

13  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعہ کی عید حکمرانوں پر بھاری ہوتی ہے، اچانک عید کے اعلان کو لے کر عوام میں چہ میگوئیاں جاری، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور فواد چوہدری مسلسل کہتے رہے کہ عید جمعہ بروز 14 مئی کو ہو گی، عوام نے ذہنی طور پر بروز جمعہ 14 مئی کی عید کی تیاری کی لیکن پھر چاند کے کنفیوژن اور رات گئے عید کے اعلان نے عوام کو خوشی کے ساتھ ساتھ کنفیوژ کر دیا، انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگوں نے کمنٹس میں کہا کہ جمعہ کی عید حکمرانوں پر بھاری ہوتی ہے، اس

لیے اچانک عید کا اعلان کر دیا گیا، کہتے ہیں کہ اگر عید جمعہ کو ہو تو حاکم وقت پر بھارتی ہوتی ہے یعنی اس کی حکومت ختم ہو جاتی ہے، صدر محمد ایوب خان کے دور میں ایک عید جمعہ کو آئی تو سرکاری علماء کے فتوے پر جمعرات کو دس بجے دن عوام کا روزہ تڑوا کر جمعرات کو ہی عید منانے کا فرمان جاری کر دیا گیا تھا، لیکن علماء کا کہنا ہے کہ یہ ایک من گھڑت بات ہے، قرآن و حدیث اور کسی معتبر کتاب میں اس کا ذکر نہیں ہے، جو اس طرح کی باتیں کرے، اس کو دلیل پیش کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…