لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم پی اے سردار خرم لغاری اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران میں ٹھن گئی،رمضان بازاروں کی چینی کی مبینہ خردبرد کے حوالے سے سنگین الزامات اور ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کے تبادلے،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کےمطابق ممبرصوبائی اسمبلی خرم لغاری کہتے ہیں کہ سستی چینی کا ڈھونگ رچا کر کروڑوں کی سبسڈی ٹھیکیداروں کی تجوریوں میں منتقل کر دی گئی،ضلع مظفرگڑھ میں سستی چینی کا ڈھونگ رچا کر قومی خزانے سے کروڑوں روپے کی سبسڈی ٹھیکیداروں کی تجوریوں میں منتقل کر دی گئی،ضلع مظفرگڑھ کی چار تحصیلیں ہیں مگر صرف ایک تحصیل جتوئی میں اتنی چینی کی فروخت دکھائی گئی کہ اگر تحصیل جتوئی کے ہر گھر میں ایک بوری چینی بھی دیدی جائے تو چینی پھر بھی بچ جائیگی،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی نے سستے رمضان بازار کے نام پر کروڑوں روپے کمالیے۔