منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

وزیرخزانہ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن سسٹم میں اصلاحات کا فیصلہ

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پے اینڈ پینشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، میڈیم ٹرم اورطویل المعیاد پلان تیارکرکے پیش کرے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جمعہ کوملاقات کیلئے آئی ہوئیں پے اینڈ پنشن کمیشن کی سربراہ نرگس سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، میڈیم ترم اور طویل المعیاد پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مسئلے کا شارٹ ٹرم و عارضی حل نہیں ہے، سرکاری ملازمین کیلئے کارکردگی کی بنیاد پرتنخواہوں کا نظام لانے کی ضرورت ہے، ملازمین کی تنخواہوں کوانکی کارکردگی سے منسلک کرنے سے متعلق پلان تیارکیا جائے، اچھی کارکردگی والے ملازمین کی تنخواہیں اچھی ہوں سرکاری ملازمین کی موجودہ ورک فورس کو ریشنلائز بنانے کی ضرورت ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ سی گورنمنٹ ٹرانزشن کیلئے پرفارمنس ڈرائیون کمپنسیشن سسٹم لانے کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کو مکمل تعاون اورحمایت کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں نرگس سیٹھی نے وزیرخزانہ خزانہ کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے موجودہ سٹرکچر کو سٹریم لائن بنانے سے متعلق کمیشن کی ورکنگ بارے بریفنگ دی علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے موجودہ نظام میں پائی جانیوالی خامیوں اورتفریق کی نشاندہی بارے مختلف ذیلی گروپس کی ورکنگ بارے بھی آگاہ کیا۔کمیشن کی سربراہ نے پے اینڈ پنشن سسٹم کی ہارمونائزیشن کیلئے درپیش چیلنجزبارے بھی وزیر خزانہ شوکت ترین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاونسز و مراعات میں بڑے پیمانے پرتفریق پائی جاتی ہے کمیشن کی سربراہ نے بتایا کہ پنشن کے اخراجات کا قومی خزانے پر برھتا ہوا بوجھ طویل عرصے کیلئے برداشت کرنا مشکل ہیوزیر خزانہ نے پے اینڈ پنشن کے موجودہ نظام کو سٹریم لائن لرنے کیلئے پے اینڈ پینشن کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…