منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مساجد میں نماز عیدالفطر کے اوقات کار جاری

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے شہر کے مزارات اور مساجد میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے اوقات کار جاری کر دیئے۔ شہر کی عالمگیری بادشاہی مسجد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں ساڑھے آٹھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی، اسی طرح جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش لاہورمفتی رمضان سیالوی کی

امامت میں ساڑھے سات بجے، جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمال اچھرہ میں مولانا محمد اختر کی امامت میں سات بجے، جامع مسجد دربار حضرت میاں میر  میں مفتی اقبال کھرل کی امامت میں سات بجے، جامع مسجد دربار حضرت مادھو لال حسین میں مولانا ضیا اللہ نورانی کی امامت میں سات بجے، مسجد وزیر خان میں مولانا احمد رضا سیالوی سات بجکر پندرہ منٹ پر نماز عید پڑھائیں گے۔ اسی طرح مسلم مسجد لوہاری میں قاری طاہر شہزاد سات بجکر پندرہ منٹ، جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمال میں مولانا محمد اکرم سات بجے جبکہ جامع مسجد پیر مکی  میں قاری مہر علی ساڑھے سات بجے نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے۔دوسری جانباسٹیٹ بینک نے کورونا کے باعث اس مرتبہ عیدالفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور آفس کے باہر نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری رہی، 10والے نوٹوں کا بنڈل 200،روپے اور 20 ،50 اور 100روپے والے نئے کرنسی نوٹوں کا بنڈل 250 اضافی قیمتوں پر فروخت کیے گئے۔خیال رہے کہ ہر عید پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کااجرا کیا جاتا ہے اور عید پر نئے نوٹوں کی شکل میں عیدی دینا عیدین کی اہم روایت بن چکی ہے تاہم امسال بھی کورونا کی وجہ سے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے پر لوگوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…