منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین منظورکرلی

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور کی جانب سے ایک اور سنگ میل عبور، عوام دوست اقدامات میں نیب لاہور سرفہرست آگیا۔ گرینڈ ایونیو ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور کی 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور، ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 5 مئی کو ریجنل بورڈ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں گرینڈ ایونیو سوسائٹی کیس کے ملزمان کیجانب سے

پیش کردہ مجموعی 2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظوری دی گئی۔ ملزم ریاض احمد چوہان و دیگر کیجانب سے 2 ارب 25 کروڑ کی پلی بارگین درخواست کی احتساب عدالت لاہور نے بھی توصیق کردی۔ پلی بارگین میں گرینڈ ایونیو ہائوسنگ سوسائٹی کے 2150 متاثرین کو ریلیف فراہم کروایا جا رہا ہے۔ پلی بارگین پر عمل درآمد کیلئے ملزم کی4 قیمتی جائیدادیں بحق سرکار رہہن رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ ملزم کی رہن کی گئی جائیدادوں میں فیروز پور روڑ پر وسٹا کیش اینڈ کیری اور ڈی ایچ اے فیز-8 میں 3 قیمتی اپارٹمنٹ شامل ہیں۔ رہن رکھی گئی دیگر جائیدادوں میں DHA-8 میں موجود 68 بیش قیمت اپارٹمنٹ اور موضع شہزادہ، ماڈل ٹائون میں 52 کنال قیمتی اراضی بھی شامل،ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ کی رقم پہلی قسط کے طور پر بحق سرکار وصول کرلی گئی ہے۔ گزشتہ 3 سالوں کے دوران نیب لاہور بدعنوان عناصر سے 75 ارب سے زائد کی رقم برآمد کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے ویژن کے مطابق نیب پاکستانی عوام کے نقصانات کا مداوا کرنے میں سرگرم عمل ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…