اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے نون لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز کے باعث وفاقی کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔