منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی کچرا چُننے کی تصاویر وائرل

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کی مارگلہ ہلز کے سر سبز علاقے سے صبح کی واک کے دوران دو تھیلے کچرا اٹھانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر مارگلہ جیسے صحت افزا مقام پر معمول کی واک کے دوران شہریوں کی جانب سے پھینکا گیا کچرا دیکھا تو انہوں نے اپنے مرتبے کو

بالائے طاق رکھتے ہوئے وہ کچرا دو بڑے تھیلوں میں بھرا اور ٹھکانے لگادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچیئن ٹرنر نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کچرے کے بڑے تھیلے اْٹھائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کیپشن میں لکھا کہ ایک بار پھر جمعے کی صبح کی چہل قدمی اور ایک بار پھر کچرے کے تھیلے۔ صفائی نصف ایمان ہے۔برطانوی ہائی کمشنر رمضان کے ماہ میں جہاں یہ یاد دلایا کہ صفائی نصف ایمان ہے وہیں اس ٹوئٹ میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور وزیر اعظم کے پروگرام کلین گرین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کو بھی مینشن کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعے 30 اپریل کو بھی برطانوی ہائی کمشنر نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرے کے دو بڑے تھیلے جمع کیے تھے۔ اْس ٹوئٹ میں بھی انہوں نے لوگوں سے اسلام آباد کو خوبصورت اور صاف رکھنے کی اپیل کی تھی۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…