اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اس دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: مالم جبہ 09، پٹن 07، کالام ،کاکول،سیدو شریف 02،پنجاب:خانپور05، گجرات 04، بہاولپور(سٹی 04، ائیر پورٹ 02)،حافظ آباد02، گلگت بلتستان: بگروٹ03 ،سندھ: جیکب آباد ،سکھر02 اور لاڑکانہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔