منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ گرفتار،شہر بھر کی مساجد میں اعلانات بدنام زمانہ ڈان کسی کو شکایت ہے تو ۔۔۔پولیس کا اہم اعلان

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) لاہور کے مشہور گینگسٹر اور بڑے دشمن دار گروپ کے سرغنہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو سی آئی اے پولیس نے ساتھیوں سمیت دھر لیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں گوگی بٹ کے بیٹے بھتیجے اور دوست بھی شامل ہیں۔ جس کی گرفتاری پر پولیس کی جانب شہر بھر کی مساجد میں سے اعلانات کیے گئے، سنو سنو سنو۔۔۔!

بدنام زمانہ اور مشہور زمانہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق بدمعاشوں اور قبصہ مافیا کی تیار شدہ لسٹوں پر پولیس نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پولیس نے کئی مہنیوں کی جدوجہد کے بعد لسٹ میں پہلے نمبر پر آنے والے مشہور گینگسٹر گوگی بٹ کو قابو کر ہی لیا ہے۔قومی موقرنامے میں شائع سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے گوگی بٹ کو اس کے گھر کنال ویو سے گرفتار کیا، ساتھ میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جس میں پولیس ذرائع کے مطابق گوگی بٹ کا بیٹا اور بھتیجے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ لاہور کے بڑے دشمن داروں میں جانا جاتا ہے جس کی ٹیپو ٹرکاں والا گروپ کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ اس دشمنی میں پچاس سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور ٹیپو ٹرکاں والا بھی اسی دشمنی میں لاہور ائیرپورٹ پر قتل ہو چکا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزمان کے قبصہ سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے بدمعاش اور قبضہ گروپ مافیا کے بدنام زمانہ سربراہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ شہری خرم کی مدعیت میں بھتہ خوری،اغوا سیمت مختلف سنگین دفعات کے تحت تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ،حاجی اشفاق، ادریس جٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔دیگر ملزمان میں بلال بٹ،عمر خان سیمت 5 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گوگی بٹ قبضہ گروپ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے 50لاکھ بھتہ مانگا۔ ایف آئی آر کے مطابق گوگی بٹ کی ایما پر ملزمان نے شہری خرم یاسین کو اغوا کیا۔ملزمان نے سادہ اسٹامپ پیپر پر گن پوائنٹ پر دستخط کروائے۔گوگی بٹ سے تفتیش جاری ہے۔سی سی پی او لاہور یڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہر میں غنڈہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔یاد رہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے شہر کی درجنوں مساجد میں لاہور پولیس کی طرف سے اعلانات کروائے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…