منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کو اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کی شکایت لگا دی

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ+ این این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کو اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے غیر پیشہ ورانہ رویہ کی شکایت لگا دی، وزیراعظم عمران خان کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کر دی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں جاری عوامی منصوبوں اور رمضان

سہولت بازاروں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی اور عوام کو درپیش مسائل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ویراعظم عمران خان نے اس موقع پر عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیر اعظم نے اشیا کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…