بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

datetime 5  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات اور عیدالفطر پر لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے پیش نظر صوبے بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈان کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ اہم فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے کے تحت 8

مئی سے صوبے بھر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جن پر پولیس اور رینجرز کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف سیکرٹری پنجاب، دیگر اعلی سول اور عسکری حکام کو ہدایت کی کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، وبا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنا ہونگی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام عیدالفطر سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور اور آگاہی کو بڑھایا جائے گا۔ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں کے دوران پارکس اور سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات اور عیدالفطر پر لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے پیش نظر صوبے بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈان کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ اہم فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…