پاکستان پٹرولیم میگا کرپشن،نیب نے شاہد خاقان عباسی سے26 سوالات کے جواب مانگ لئے

26  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ نے میگا کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوائے گئے نیب کے سوالنامے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ،ان 26 سوالوں کے جواب کے بعد شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ،نیب راولپنڈی کے سامنے شاہد خاقان عباسی پیر کو پیش ہوئے تو انہیں 26 سوالات کے جوابات 2 ہفتوں میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ پی پی ایل کے ایم ڈی کی تعیناتی میں اپنے کردار سے آگاہ کریں؟ارشد مرزا کا اس تعیناتی میں کیا کردار رہا؟

ایم ڈی پی پی ایل کی تعیناتی میں کنسلٹنٹ کی خدمات کیوں نہیں لی گئیں؟کیا وامق بخاری پی پی ایل کے عہدے کے اہل نہیں تھے؟کیا ایم ڈی پی پی ایل کی تعیناتی میں خصوصی چھوٹ دی گئی ؟وضاحت کریں کہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری کو ایم ڈی پی پی ایل کیوں لگایا ؟بورڈ آف ڈائریکٹر کے انتخاب میں وزارت پٹرولیم کا کردار کیا تھا؟بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز کے ساتھ آپ کا کیاذاتی تعلق ہے؟بیرون کنسلٹنٹ فرمز کی خدمات کیوں لی گئیں؟شاہد خاقان عباسی کو ان سوالوں کے تحریری جوابات ان دو ہفتوں میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…