جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہزاد اکبر آپ کی بہت ساری چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کا انتقال منسوخ کرنے کا سارا ریکارڈ ہمیں فراہم کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے ، اراضی کے کیسوں میں درخواست گزار لازمی ہوتا ہے لیکن جاتی امرا اراضی کیس میں نامعلوم درخواست گزار کی درخواست پر ایکشن لیا گیا ،وحیدہ

بیگم کو کوئی نوٹس دیا گیا کہ ان کے کاغذات میں کوئی کاغذ مس ہے ،ہم 30 سال سے اس زمین پر بیٹھے ہیں ،چند دنوں میں اس پر اتنا ایکشن صرف شہزاد اکبر ہی کر سکتا ہے،زمان پارک کی ساری زمین الاٹی زمین ہے ،کل کو ہمارا وقت آئے گا تو شاید آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہ ملے،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیںسرکاری افسران ان کی کوئی غیر قانونی بات نہ مانیں،اس وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں سے ہم خود نمٹ لیں گے ۔شہزاد اکبر آپ کی بہت ساری چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں، ان خیالات کااظہار عطا ء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ آج ہم ایس ایم بی آر کے دفتر آئے تھے لیکن وہ دفتر میں موجود نہ تھے ،ہم نے ان کے دفتر میں درخواست جمع کروائی ہے،اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیگم شمیم اختر کا انتقال منسوخ کرنے کا سارا ریکارڈ ہمیں فراہم کیا جائے ۔اراضی کے کیسوں میں درخواست گزار لازمی ہوتا ہے لیکن جاتی امرا اراضی کیس میں نامعلوم درخواست گزار کی درخواست پر ایکشن لیا گیا ۔شہزاد اکبر نے یہ ساری کارروائی کروائی ہے ،میرے ان سے چند سوالات ہیں کہ جب درخواست گزار موجود نہ ہو تو کیا کسی کا انتقال اور قبضہ ختم کیا جا سکتا ہے؟؟جب ہم نے اراضی خریداری کے تمام قانونی لوازمات پورے کئے تو کیا کوئی بھی کارروائی کرنے سے

پہلے ہمیں یا بیچنے والی خاتون کو کوئی بھی نوٹس دیا گیا؟؟؟کیا آپ نے درخواست گزار کے کوائف معلوم کرنے کی کوشش کی کہ وہ اصلی ہے یا نقلی؟؟،آپ انتقام کی آگ میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ آپ اس خاتون کو جو انتقال کر چکی ہیں، آپ نے انہیں بھی نہیں چھوڑا ،آپ بیگم شمیم اختر کے وارثین کے جانشینی سرٹیفیکیٹ جاری کروانے

کا بھی انتظار نہیں کر سکے ،آپ کورونا پر بھی بات کر رہے ہوں تو آپ شریف خاندان پر بات شروع کر دیتے ہیں ۔عمران خان ہمارے منصوبوں کی تختیاں دوبارہ لگا رہے ہیں، آپ نے اپنا کیا کام کیا ہے؟؟آپ اپنی پرفارمنس کا اپنی ہی پرفارمنس سے موازنہ کر رہے ہیں ،آپ سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا نہیں

جاتا،نیب کو چاہیے کہ عمران خان کو نوٹس دے۔ندیم بابر عوام کے لئے بجلی مہنگی کر کے گیا، کیانی ادویات مہنگی کر کے گیا، ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،یہ ہمارا حق ہے کہ ہمیں ہماری درخواست کی بنیاد پر متعلقہ کاغذات فراہم کئے جائیں،میں سرکاری افسران سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،

ان کی کوئی غیر قانونی بات نہ مانے ،سرکاری افسران پیچھے ہٹیں، اس وزیراعظم اور ان کے کرائے کے ترجمانوں سے ہم خود نمٹ لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کا کہنے کا مقصد تھا کہ یہ خود بخود ایکسپوز ہو رہے ہیں تو انہیں ہونے دیا جائے ،قانونی طور پر حکم امتناعی کی وجہ سے یہ جاتی امرا میں آپریشن نہیں کر سکتے

،اگر جاتی امرا کی جانب کسی ایکشن کے لئے دیکھا تو میرے پاس آپ کی بہت سی چیزیں آ چکی ہیں ،اگر جاتی امرا میں کوئی ایکشن ہوا تو ہم اس کا مقدمہ صوبائی وزیر قانون کیخلاف درج کروائیں گے،یہ صوبائی حکومت کی جگہ نہیں ہے ، صرف بغض نواز شریف اور شہباز شریف میں ایسا کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وحیدہ بیگم کو کوئی

نوٹس دیا گیا کہ ان کے کاغذات میں کوئی کاغذ مس ہے ،ہم 30 سال سے اس زمین پر بیٹھے ہیں ،چند دنوں میں اس پر اتنا ایکشن صرف شہزاد اکبر ہی کر سکتا ہے۔زمان پارک کی ساری زمین الاٹی زمین ہے ،کل کو ہمارا وقت آئے گا تو شاید آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہ ملے۔ خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن)جاتی

امرا کو غیرقانونی طور پر گرانے کی کوشش میں دیوار بن کر سامنے کھڑی ہوگی ۔کورونا آیا تو ہمارے بارڈر کھلے تھے، اب تیسری لہر آئی ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کیوں نہیں کروایا جاتا ،یہ حکمران پاکستان سے بدلہ لینے کے لئے آئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…