وزیراعلیٰ عثمان بزدار بہاولپور سے تعلق رکھنے والی چہرے کے پیدائشی مرض میں مبتلا10 سالہ بچی مریم کی آواز بن گئے

21  اپریل‬‮  2021

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولپور سے تعلق رکھنے والی چہرے کے پیدائشی مرض میں مبتلا10 سالہ بچی مریم کی آواز بن گئے -10 سالہ بچی مریم کے مرض کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر 10 سالہ بچی مریم کے علاج معالجے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ

پنجاب حکومت بچی مریم کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی – بچی مریم کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی-مریم میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کے مرض کا علاج کرانا میرا فرض ہے -وزیر اعلی عثمان بزدارنے بچی مریم کے علاج معالجے کے لئے میڈیکل بورڈ جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے -میڈیکل بورڈ بچی مریم کا معائنہ کر کے اپنی سفارشات پیش کرے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے بچی مریم اور اس کے والد محمد ریاض سے ملاقات کی اوربچی مریم کو تحائف دیئے- ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے مریم اور اس کے والد کو وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے بچی کے علاج معالجے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…