جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

ناصر درانی کا انتقال ، جہانگیر ترین نے پیغام جاری کر دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کی وفات پرا ظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ ناصر خان درانی کی اچانک وفات پر دلی صدمہ ہے۔ ناصر درانی ایک ایمان دار اور محنتی افسر تھا جس نے

بطور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ادارے کو بدل کر رکھ دیا۔ اللہ تعالی سے دعا کہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو اس مشکل گھڑی میں صبر جمیل دے۔ آمین !۔ واضح ہے کہ سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، سابق آئی جی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے وہ گزشتہ دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق سابق آئی جی ناصر درانی کو پھیھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…