جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مزید3پی ٹی آئی ارکان کے جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کیلئے رابطے، حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں تحریک انصاف کے 3ناراض ارکان اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے ناراض دھڑے نے جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ میں شامل ہونے کے لئے رابطے کرلیے ہیں،روزنامہ 92میں ایس ایم امین کی شائع خبر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کی قیادت میں

ناراض دھڑے اورجہانگیرترین گروپ کے اہم رہنما اسحق خاکوانی کے مابین رابطوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،سندھ میں سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے اراکین کوجہانگیرترین گروپ کی جانب سے اسمبلی کی نشستیں نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے ، ۔معتمد ترین ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیرترین کے حامی اراکین اسمبلی اورسندھ میں تحریک انصاف کے ناراض رہنمائوں کے مابین ابتدائی رابطوں میں عید الفطرکے بعد کراچی میں مشاورتی اجلاس طلب کرنے پراتفاق کر لیا گیا ہے جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔تحریک انصاف کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اکرم ابڑو اورناراض پارٹی عہدیداروں جن میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی گروپ کے ایک اہم رہنما شامل ہیں نے جہانگیرترین گروپ سے رابطہ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…